• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر قوم کے سچے محسن، دشمن کے عزائم کو خا ک میں ملایا، نسیم الرحمان

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران آپریشن ʼبنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ ان کی قیادت، دلیری اور تدبر نے ملک و قوم کو ناقابلِ فراموش کامیابیاں عطا کیں۔نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جنرل سید عاصم منیر کو بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، اور ان کی استقامت و حکمت عملی نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر قوم کے سچے محسن ہیں۔
کوئٹہ سے مزید