کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن ، جمیل ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، ضیاء الحق، نعمت اللہ، سردار بہلول، ارشد اچکزئی و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ جونیئر سینئر کالونی اور پوسٹل کالونی کو وی آئی پی فیڈر سے نہ نکالا جائے۔گزشتہ20 سال سے مذکورہ کالونیوں کو وی آئی پی فیڈر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن شنید میں آیا ہے کہ اب انہیں یہاں سے نکال کر شہباز ٹائون فیڈر سے منسلک کیا جارہا ہے جس کی یہاں کے مکین شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر جعفر مندوخیل، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور ایم پی اے شیخ زرک مندوخیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور اس ناروا عمل کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالونیوں کے مکینوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔