کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستانی نیو کلیئر ایٹمی پلانٹ کو ڈرونز کے ذریعے نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا پاکستان مخالف تکون مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے، اس ”ٹرائیکا“ کو روز اول سے پاکستان کی ایٹمی طاقت کھٹکتی ہے پاک فوج نے کئی شہروں میں اسرائیلی ساخت ڈرونز کو پاک فوج نے گرا کر پاکستان مخالف تکون کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف اگر ماضی میں امریکی ڈرون حملوں کی اجازت نہ دیتا تو آج بھارت کو اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے ایٹمی پلانٹ کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جرأت نہ ہوتی انہوں نے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے لاکھ سیاسی اختلاف کے باوجود قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لیے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہمارے لیے پاکستان سب سے مقدم ہے۔