• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بجٹ منظوری میں پارلیمانی ضابطہ کارکو مضبوط بنانے کا فیصلہ، پلڈاٹ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) قومی بجٹ کی منظوری میں پارلیمانی ضابطہ کارکو مضبوط بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے قومی بچت پر سینٹ فنانس کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کرنے سے قبل قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کو حتمی منظوری کیلئے پیش ہوں گی ،قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کی حتمی سفارشات کو قومی بجٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔پلڈاٹ کے زیر اہتمام پری بجٹ مشاورتی قومی سیمینارمیں پارلیمنٹرنز، کاروباری طبقے،ماہرین اور سینئر حکام موجود تھے ۔پاکستان کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے کلیدی خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کی مصروفیت نے مالیاتی لچک کو محدود کردیا ہے۔ احمد بلال محبوب نے ملک کے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی اہم ضرورت پر زور دیا۔کارپوریٹ امور کے سربراہ ڈاکٹر محمد ناصر نے پیک شدہ دودھ پر 18فیصد جی ایس ٹی پر تشویش کا اظہارکیا۔
ملک بھر سے سے مزید