• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے اجلاس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے افسران کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو سی سی ڈی کے لئے دفاتر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں آئی جی سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے ملازمین کی درخواستوں پر ریلیف متعلقہ افسران کو ریلیف کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
اسلام آباد سے مزید