• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار دھماکہ قابل مذمت، بھارت عالمی امن پر مسلسل حملہ آور ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خضدار میں سکول وین پر دھماکہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکروہ دشمن آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں بدترین ہزیمت کا بدلہ چکا رہا ہے، پاکستان سے شکست خوردہ مودی معصوم بچوں کو خون میں نہلا کر اپنی خجالت مٹا رہا ہے، بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے پوری قوم ہم آواز ہے، بھارتی تنخواہ دار بلوچ روایات پر حملہ آور ہیں عوام اور فوج کو مل کر کچلنا ہو گا، بھارت عالمی امن پر مسلسل حملہ آور ہے، اقوامِ متحدہ مودی کو جنگی مجرم قرار دے، بیرونی فنڈڈ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں سخت ترین آپریشن کیا جائے، کالعدم جماعتوں کے سرپرستوں اور پشت پناہوں پر ہاتھ ڈالے بغیر ملک سے خونریزی کا خاتمہ ممکن نہیں، پاک فوج میں بڑے سے بڑے دشمن سے ٹکرا کر اسے پاش پاش کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیُع علیؓ مسجد میں شہادتِ حضرت امام علی رضا اور موسوی جونیجو معاہدہ، کامرانیِ حسینیؑ محاذ ایجی ٹیشن کی مناسبت سےتحفظِ عزا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے باور کرایا کہ اکائیوں میں تقسیم ہونے کی بجائے عالمِ اسلام کے اجتماعی مفاد میں ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ اور متحدہ کوششیں کرنی ہونگی۔
اسلام آباد سے مزید