• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین تعلیمی بورڈ و کنٹرولر امتحانات کا انٹر امتحانی مراکز کا معائنہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز اور پریکٹیکل لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔چیئرمین بورڈ نے گورنمنٹ ڈینیز ہائر سیکنڈری سکول، راولپنڈی گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالجراولپنڈی اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 باغ سرداراں کا دورہ کیا۔  انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ امتحانات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کنٹرولر امتحانات نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن (سینٹر اے،بی)، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغ سرداراں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کلر سیداں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1اورگورنمنٹ بوائز کالج کلر سیداں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نےامتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں امیدوار محمد عمار رول نمبر 348481 نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف کیس رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید