• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت سے بڑے معاہدے کررہے ہیں، صدر ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو روکنے میں مدد کی ہے،دونوں کے درمیان معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کردیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ "بڑے سودے" کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا، "اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملے کو کس طرح حل کیا ، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اسے تجارت کے ذریعے طے کیا ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ ایک بڑا معاہد ہ کر رہے ہیں۔" بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹرمپ نے مزید کہا، "کسی کو آخری گولی چلانے والا ہونا تھا۔ فائرنگ بد سے بدتر ہوتی جا رہی تھی، ممالک کے اندر گہرائی تک۔ ہم نے ان سے بات کی، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اسے طے کر لیا۔ پھر دو دن بعد، کچھ ہوتا ہے، اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی غلطی ہے۔

اہم خبریں سے مزید