کراچی(رفیق مانگٹ) کانگریس مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے فیصلوں پر سوال اٹھا رہی ہے، بی جے پی ان الزامات کو سیاسی حربے کے طور پر مسترد کر رہی ہے،مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گیا،پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی،آپریشن سندور چھوٹی سی جنگ جو سیاسی فائدے کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے، کانگریس، آپریشن سندور کو چھوٹی سی جنگ کہہ کر کانگریس نے ہندوستانی فوج کی قربانیوں کی توہین کی، بی جے پی، مودی کو پہلگام حملے کی پیشگی اطلاع تھی، کانگریس،جنگ بندی کے اعلانات سب سے پہلے واشنگٹن سے کیے گئے، جوبھارت کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے،کانگریس نے 11مئی کو وزیراعظم کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔