• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر آباد سے اغوا فرسٹ ایئر کی طالبہ کا ڈراپ سین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد سے اغوا کی جانے والے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغوا کاڈراپ سین ہوگیا ، طالبہ کو اسکا منگیتر حیدر آباد سے لیکرآگیا ،پولیس حکام کے مطابق واقعہ اغوا ہی تھا یا لڑکی نے ڈرامہ رچایا ؟ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے ،پولیس نے بتایا کہ فضا دختر سلیم کو منگیتر خود حیدرآباد سے کراچی لے کر آیا ہے ، لڑکی کو کراچی لانے کے کافی دیر بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ، تمام معاملے میں پولیس کو لاعلم رکھا گیا ہے ، فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغوا کا مقدمہ بھائی نے جوہر آباد تھانے میں 19مئی کو درج کرایا تھا ، لڑکی نے اغوا ہونے کے بعد گھر والوں کو میسج کیا کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے، لڑکی سے فون پر رابطہ ہوا تو وہ مختلف بیانات دے رہی ہے، متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسے ہائی روف میں موجود لوگوں نے اغوا کیا تھا ، مزید لڑکیاں بھی موجود تھیں ، لڑکی نے بھائی سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اپنے منگیتر سے رابطہ کیا اور حیدرآباد میں موجودگی کا بتایا ،لڑکی کے بیانات میں کئی تضادات ہیں، متاثرہ لڑکی کی بازیابی کے لیے پرلیس اہلکار حیدرآباد جانے لگے تو معلوم ہوا کہ لڑکی کراچی پہنچ چکی ہے، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی نے حیدرآباد سے اپنے منگیتر کو فون کیا، فون رکشہ ڈرائیور کے نمبر سے کیا اور بتایا کہ میں اس مقام پر موجود ہوں لڑکی حیدرآباد میں کسی تھانے نہیں گئی بلکہ منگیتر ہی کے ساتھ واپس آئی ، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس حوالے سے تمام پہلووں پر تفتیش کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید