اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سرکاری شعبے میں ایل پی جی درآمد اسکینڈل بے نقاب، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور اس کی ذیلی کمپنی ایس ایس جی سی ایل پی جی لمیٹڈ (ایس ایس ایل) کی انتظامیہ سنگین مسائل کا شکار ہو گئی ہے، کیونکہ ان پر پی پی آر اے قواعد سے دی گئی چھوٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایل پی جی درآمد کرنے کا الزام ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ایف آئی اے کے خط کی روشنی میں اوگرا کو ایس ایس ایل کے اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔