• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نئے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیںیف بی آر نے مالی سال 2024-25 میں 24 لاکھ 3 ہزار 831 نئے ٹیکس دہندگان رجسٹر کیے درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں،قائد اعظم یونیورسٹی کی 298ایکڑ زمین پر تجاوزات قائم کرلی گئیں ، وقفہ سوالات ۔عالیہ کامران کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سعد وسیم نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4لاکھ 48ہزار 683 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس گوشوارے حاصل کیے جاچکے ہیں۔موبائل سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو 4لاکھ 58ہزار 342نان فائلرز کا ڈیٹا شئیر کیا گیا ہے۔اب تک 2لاکھ 76564افراد نے موبائل سمز بند ہونے کے بعد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ۔ ایف بی آر نے مالی سال 2024-25میں 24لاکھ 3ہزار 831نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیے۔ نئے ٹیکس دہندگان سے 1ارب 73کروڑ سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا۔ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے 146نئے ضلعی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ تھرڈ پارٹی ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید