کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے بھارت سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی انڈیا کی پراکسیز ہیں،ہم خضدار واقعے پر جو بھی کہہ رہے ہیں اس کے شواہد پیش کریں گے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ غزہ میں امداد کی بندش انسانی المیہ سنگین، یورپی یونین کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کا فیصلہ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے جو کہا ہے اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں بی ایل اے کے بھارت سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی انڈیا کی پراکسیز ہیں۔ہم خضدار واقعے پر جو بھی کہہ رہے ہیں اس کے شواہد پیش کریں گے۔ یہ کہنا کہ فل پروف سیکورٹی سو فیصد کرسکتے ہیں اور ہماری اس طرح کی پرزنس نہیں ہے جس طرح کی بھارت کی کشمیر میں ہے بھارت نے صرف کشمیر میں نو لاکھ فوجی رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہماری فوج کی مجموعی تعداد اتنی ہے ۔ ایک کور ہے جو کوئٹہ میں ہے اور کور کے نیچے جو ڈویژن ہوتی ہے وہ ہیں اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایک شاید خضدار میں ہے ایک کہیں اور ہے لیویز اور پیرا ملٹری وہاں موجود ہے۔ ہمارے پاس دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پہلگام واقعہ کی بات ہو تاکہ ہم بھی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرسکیں۔ڈی ایسکلیشن کے بعد بھی انہوں نے دو ڈھائی بجے نور خان بیس سمیت چار جگہ حملے کیے ۔ہم دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیں گے ۔