• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات سہولت اسکیم، مقامی سپلائرز پر زیر ریٹنگ کی بحالی کا امکان معدوم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) آئی ایم ایف کے وعدوں کے مطابق ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) (برآمدات سہولت اسکیم )کے تحت مقامی سپلائیز پر زیرو ریٹنگ کی بحالی کا امکان انتہائی معدوم ہے جبکہ EFS کے تحت درآمدی زیرو ریٹنگ کا خاتمہ پروگرام کے مقاصد سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے اور یہ مقامی ٹیکسٹائل مصنوعات کے پروڈیوسرز کے لئے مساوی میدان فراہم کرنے کی واحد قابل عمل پالیسی اصلاح ہو سکتی ہے۔ایکسپورٹرز کے لئے مقامی سپلائیز پر (EFS) کے تحت زیرو ریٹنگ کو مالی سال25کے بجٹ میں وسیع تر مالیاتی استحکام کے اقدامات اور پوری معیشت میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتوں کے خاتمے کے حصے کے طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ اقدام غالباً آئی ایم ایف کیساتھ 2024کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) سے فائدہ اٹھانے کیلئےایک پیشگی کارروائی تھی۔11ستمبر2024کو لیٹر آف انٹینٹ (LoI) کے ساتھ آئی ایم ایف کو پیش کی گئی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (MEFP) میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 25کا بجٹ ہماری مالیاتی استحکام کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم ابتدائی قدم ہے۔
اہم خبریں سے مزید