• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی سے متاثرہ مدھو بالا اور ملیکا کو روزانہ 400 گولیاں کھلانا ایک مشکل مرحلہ

کراچی (اے ایف پی)پاکستان میں ڈاکٹروں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تپ دق میں مبتلا ہتھنیوں کے جوڑے کے لیے ایک نیا علاج تیار کیا ہے جس میں انہیں روزانہ کم از کم 400گولیاں کھلانا شامل ہیں۔ کراچی کے سفاری پارک کے عملے کی جمبو کوشش میں انسانوں میں ٹی بی کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی گولیوں کا انتظام شامل ہے،جو سیب اور کیلے سے لے کر پاکستانی مٹھائیوں تککھانے کے اندر چھپائی جاتی ہے، دوائیوں کی مقدار کو4ہزار کلوگرام (8,800-پاؤنڈ) ہتھنیوں کے وزن کے حساب سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ تاہم مدھو بالا اور ملیکا کو کڑوی دوائی کی پہلی چند خوراکیں تھوکنے کے بعد علاج کے ساتھ مطابقت پیدا کرنےمیں کئی ہفتے لگے ہیں، اور اپنے رکھوالوں کے ساتھ چڑچڑے پن کے ساتھ پیش آرہی ہیں،ہاتھیوں کا ٹی بی کا علاج کرناہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔علاج کی نگرانی کرنے والےسری لنکا کے ایک ویٹرنری سرجن بدھیکا بندارا نے کہاکہ روزانہ ہم مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، جانوروں نے شروع میں کچھ تناؤ ظاہر کیا، لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے طریقہ کار کو اپنا لیا۔
اہم خبریں سے مزید