• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جدہ کی سعودی ایئر کی حج پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئی سعودی ایئر لائن کی حج پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حج پرواز ایس وی 3735 صبح 11 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ذرائعکے مطابق ٹیک آف کرتے ہی بوئنگ 777طیارہ کے ہیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 28ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا پا رہا تھا۔ روانگی کے لگ بھگ 2 گھنٹے بعد پرواز گوادر کے قریب پہنچی تو پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ دوپہر لگ بھگ 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔ فنی خرابی دور نہ ہونے پر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا اور 250 عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا جنہیں متبادل پرواز سے جدا روانہ کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید