اسلام آباد (فاروق اقدس) آپریشن سندور کے دوران چار روزہ جنگ میں چھ طیارے تباہ ،بین الاقوامی سطح پر ناکامیوں اور پہلگام دہشت گردی پر ہزیمت اٹھانے والی مودی حکومت نے اپنی پہ در پہ شکستوں کے حقائق تاریخی طور پر مسخ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے اور اس کی ابتدا بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے کی جارہی ہے جہاں اتراکھنڈ کے 451 سکولوں میں جہاں 50ہزار سے زیادہ طلبا زیر تعلیم ہیں وہاں نصاب میں ’’آپریشن سندور‘‘ متعارف کرایا جائیگا ۔