کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے منتخب 9ٹاؤنز چیئرمینوں نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات،منصوبہ بندی،انفرااسٹرکچر و تعمیر وترقی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی اور عدالت ِعالیہ سے استدعا کی ہے کہ منصوبہ بندی، انفرا اسٹریکچر و تعمیر و ترقی کے تمام اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل ہونے چاہیے آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وسائل اور فنڈز کے ایم سی،یوسیز اور ٹاؤنز کو ملنے چاہیے، تمام ترقیاتی ادارے بلدیاتی اداروں میں ضم ہوں، کوئی بھی وفاقی یا صوبائی ادارہ مجاز نہیں کہ وہ براہ راست بلدیاتی اورترقیاتی کام کرے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مینوں سمیت سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، عثمان فاروق ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی کے 50فیصد فنڈ بھی شہر میں لگ جائیں تو حالات بہتر ہوجائیں۔