• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کیلئے 9 ماہ سے جاری بجلی ریفنڈ کا سلسلہ ختم

اسلام آباد (اسرار خان )9ماہ سے جاری پاور ری فنڈ کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔اس کے تحت1.27روپے کی یونٹ صارفین کو واپس کئے گئے۔ گزشتہ اپریل میں پیدواری لاگت میں اضافے کے نتیجے میں طلب میں20فیصد اضافہ ہوگیا ۔ جولائی 2024ء کے بعد پہلی بار سرکاری تقسیم کار کمپنیوں سے نیپرا سے اپریل 2025ء کے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت صارفین سے1.268روپے فی یونٹ وصولی کی اجازت چاہی ہے ۔ 9ماہ سے جاری صارفین کے لئے ری فنڈ کا سلسلہ ختم ہوگیا ۔ اب جبکہ گزشتہ سال اپریل کے معاملے میں رواں سال اپریل میں بجلی کی طلب میں20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ ملکی اقتصادیات اور صارفین کے لئے ایک مثبت علامت ہے ۔ بجلی کی پیدواری لاگت میں سال بہ سال 773فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید