• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یادگار شہداء پر حاضری، گارڈ آف آنر دیا گیا

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی انہیں جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا اعزاز قوم اورمسلح افواج کے سپوتوں کیلئے خراج تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اہم خبریں سے مزید