• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کو ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ان کی مراعات یافتہ حیثیت سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر "پرسونا نان گراٹا" قرار دے دیا ہےبان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ بیان کا اختتام اس بات پر زور دیتے ہوئے کیا گیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کوئی بھی سفارت کار یا عملے کے ارکان کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں جبکہ اس سے پہلے بھارتی وزارت خارجہ کے ایک پریس بیان کے مطابق، مذکورہ اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید