اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں بدھ کو چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کے سینیٹر ایمل ولی پر چرس پینے کا الزام لگا دیا ، جس پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،چیئرمین پی ٹی اے کے بار بار معذرت کرنے کے باوجود ایمل ولی انہیں سخت جملوں سے لتاڑتے رہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت شروع ہو ا۔ چیئرمین کمیٹی نے خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر سکول بس پر ہونے والے دھماکے میں معصوم بچوں کی شہادت کے دلخراش واقعے پر شدید رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے کمیٹی نے اجتماعی دعا کی۔