اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف اقدامات جاری ہیں،اسمگلنگ روکنے کی وجہ سے رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں نمایاں گراوٹ آئی ہے،رواں مالی سال کےپہلےدس ماہ کےدوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں سالانہ بنیادوں پر باسٹھ فیصدیا ایک ارب پینتالیس کروڑدس لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اپریل دو ہزار پچیس میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں چار فیصد کی کمی ہوئی۔