• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، شہریوں کے ویزے منسوخ، بہت سے خاندان منقسم

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سےبہت سے خاندان منقسم ، بعض مریض علاج کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔ دونوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے ۔ انڈیاحکومت نے بہت سے پا کستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے ہیں جو علاج کیلئے انڈیا جانا چاہتے تھے۔ مریض علاج کی سہولت سے محروم ، عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے والدین کی ویزہ پابندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے جرمن ٹی وی ڈوئچے ویلے( DW) کی رپورٹ کے مطابق ویزہ کی پابندیوں کی وجہ سے کئی خا ندان متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں ڈیڑھ سالہ پا کستانی بچی مصفرہ کو دکھایاگیا ہ جو عا ر ضہ قلب میں مبتلا ہے۔بچی کی والدہ سلسبیل صافی نے بتایا کہ میری بچی کا علاج انڈیا سے ہونا تھا لیکن ہمارا ویزہ منسوخ کردیاگیا اس کا علاج اب نہیں ہو رہا۔ بچی کے والد ذو الکفل ہارون نے کہاکہ ویزہ کی پابندی ختم کی جا ئے تاکہ بچی کی زندگی کو بچایا جا سکےاس کاعلاج انڈیا میں ہونا ہے۔رپورٹ میں ایک اور فیملی کو دکھایاگیا۔ محمد عمران کی اہلیہ انڈین شہر یت کی حامل ہیں ۔ جن کا نوجوان بیٹا محمد ایان ریڑھ کی ہڈی کا مریض ہے۔ وہ علاج کرانے انڈیا گئے تھے۔ ویزہ منسوخ ہونے پر انہیں واپس آنا پڑا لیکن محمد ایان کی والدہ انڈیا میں محصور ہوگئی ہیں کیونکہ پاکستانی حکومت نے ویزہ منسوخ کردیا ۔ محمد عمران کہتے ہیں کہ میر اگھر بیوی کے بغیر سونا سونا ہے۔
اہم خبریں سے مزید