اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان نے بڑا اصولی فیصلہ کرلیا ہےجس میں پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی اتفاق رائے کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں ہوا جس کی تفصیلات کے مطابق پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک فل ٹائم سفیروں کی تعیناتی کے لیے اصولی طور پر متفق ہو گئے ہیں۔ فل ٹائم سفیروں کی تعیناتی کا عمل جلد شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔