• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سبزی منڈی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے رات گئے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے،خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ذوالفقار حمید کے مطابق حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا‘۔آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے رات گئے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں چوکی کو نقصان پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید