اسلام آباد (آن لائن) چئیرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر اسٹڈی شروع کر دی ہے، بھارت کے پاس جو مغربی دریاؤ ں پر گنجائش تھی وہ اس سے کم پانی استعمال کر رہے ہیں، اس سال بیسین میں 35فیصد کم پانی ہوگا، گزشتہ سال31فیصد کم تھا۔ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، گلیشئرز پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی\سینیٹر شیری رحمان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔