کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے منگل کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کر لیا، یہ قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو نیپالی کوہ پیما انگ تاشی شیرپا کی غیر متزلزل حمایت سےانجام دیا، ماؤنٹ ایورسٹ 8,848.86میٹر بلند چوٹی ہے، چوٹی پر انہوں نے قومی پر چم لہرایا، انہوں نے اپنی کامیابی کو ملک کے لئے اعزاز قرار دیا ہے،، پاکستان کی کوہ پیمائی برادری سے تعلق رکھنے والے، نگری نے اس سے قبل اپنے عزم اور مہارت کی وجہ سے کئی چیلنجنگ چوٹیوں کو سر کرچکے ہیں، ان میں کے ٹو، نانگا پربت،راکا پوشی اور دیگر شامل ہیں۔