• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارک باد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سنیئر رہنما وفاقی وزیر سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، رکن سندھ اسمبلی شارق جمال، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے معزز و اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بھارت کو عسکری میدان میں منہ توڑ جواب دیا بلکہ اعصابی جنگ میں بھی شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جس سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملی۔
اہم خبریں سے مزید