خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم ’دیمک‘ عید الاضحیٰ پر پیش کی جائے گی۔
اس فلم میں ثمینہ پیر زادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔
فلم کی کہانی عائشہ مظفر کی تحریر کردہ ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن رافع راشدی نے دی ہے۔
فلم ’دیمک‘ ’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم ایک ایسا تجربہ ثابت ہو گی جو شائقین کو خوف، تجسس اور خاندانی جذبات کے ایک نئے جہان میں لے جائے گی۔
یاد رہے کہ ’جیو فلمز‘ اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کر چکا ہے جن میں خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر شامل ہیں۔