• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملیر، مختلف علاقوں میں 140 کلو واٹ سولر واٹر پمپنگ اسٹیشنز کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں 140 کلو واٹ کے سولر واٹر پمپنگ اسٹیشنز کا افتتاح کردیا،میئر نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دنبہ گوٹھ اور ہاشم گبول گوٹھ میں جدید سولر پمپنگ اسٹیشنز اور واٹر سپلائی اسکیمز کا افتتاح کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے چالیس سے زائد گوٹھوں اور پچاس ہزار سے زائد افراد کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے علاقہ مکینوں کی کئی دہائیوں پر محیط مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوگا،افتتاح کے موقع پر میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ توانائی کے تعاون سے 80کلو واٹ کا سولر سسٹم دنبہ گوٹھ واٹر پمپنگ اسکیم اور 60کلو واٹ کا سسٹم ہاشم گبول گوٹھ واٹر پمپنگ اسکیم پر نصب کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید