کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی اولڈ مظفرآباد کالونی کے گھرمیں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے27 سالہ عاصمہ زوجہ شیر خان شدید زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق،خاتون کواس کے سوتیلے بیٹے علی نے فائرنگ کرکے زخمی کیا، ملزم موقع پرسے فرار ہو گیا ، دریں اثنا لانڈھی شیرپاؤ لیبر کالونی کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 80 سالہ نواب علی شاہ ولد رحمت علی شاہ جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک اٹھ کر اپنے آپ کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی ۔