• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پیر، ماں اور بیوی سمیت گرفتار، چار سالہ مغوی بچہ بحفاظت بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کو اغواء کرنے کے بعد اہل خانہ سے عملیات کا ڈھونگ رچاکر پیسے بٹورنے والے جعلی پیر، ماں اور بیوی سمیت 3 اغواء کاروں کو گرفتار کرکے کیماڑی سے اغواء ہونے والے چار سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کرالیا ، ملزمان نے سعیدآباد کے علاقے میں اپنا اڈہ جعلی آستانہ بھی بنایا ہوا تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کار گروہ کا سرغنہ ملزم جمیل اپنی بیوی اور ماں کے ساتھ مل کر معصوم بچے و بچیوں کو اغواء کرکے جعلی پیر عملیات کا ڈھونگ رچا کر مغویوں کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا ، ملزمہ ممتاز بیگم عرف پیرانی مغوی چار سالہ حسین کے اہل خانہ سے اب تک ایک لاکھ روپے لے چکی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش کا عمل جاری ہے،گرفتار ملزمان میں جمیل برھان ،میرہ جمیل برھان اور ممتاز بیگم عرف پیرانی شامل ہیں ، ملزمان نے بچے کو 7 ماہ قبل سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا،کیس کی تفتیش فروری میں ایس آئی یو کو منتقل کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید