اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ایوان صدر میں اعزاز تفویض ہونے کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی خوشگوار حیرت کا باعث تھی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں دو عاصم، دوسرے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی تھے جنہیں حکومت بھارت کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لئے نامزد کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے،مریم نواز شریف سمیت تین وزرائے اعلیٰ موجود، خیبر پختونخوا کا تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ گنڈا پور دعوت کے باوجود غیر حاضر ،مریم نواز واضح طور پر مسرور دکھائی دے رہی تھیں ،"مجھے نہیں پاکستان کو مبارک ہو" فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ھدیہ تبریک پیش کرنے والوں کو جواب،سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی خوشی دیدنی تھی جو فیلڈ مارشل کے عزیز دوست ہیں ،عسکری بید وصول کرتے ہوے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پر شکوہ سپاہیانہ سلیوٹ،جمعرات کی شام ایوان صدرمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صدر مملکت آف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ان کے پنج ستارہ رینک کےحوالے سےعسکری بید (چھڑی) انہیں سونپی تو وہاں ان کےہم نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے جن پر متعدد نگاہیں مرتکز تھیں وہ قومی سلامتی کے مشیر ہیں جنہیں حکومت بھارت کےساتھ آئندہ مذاکرات کے لئے ذمہ داری تفویض کرنےکا ارادہ ظاہر کرچکی ہے۔