• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف 25 تا 29 مئی تین برادر اسلامی ممالک کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 مئی سے 29مئی تک تین ہمسائے برادر اسلامی ممالک، اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ ترکیہ اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ اتوار کو ایران،27مئی کو ترکیہ 28مئی کو آذربائیجان پہنچیں گے، بھارتی یلغار سے متعلق اعتماد میں لیں گے اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات عطاء اللہ تارڑ، اڑان پاکستان کے روح رواں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی ممکنہ طور پر مجوزہ سہ ملکی دورے میں شامل ہوںگے۔ ۔ تینوںممالک کے سفارتخانوں کے اعلیٰ ذرائع نے جنگ کو جمعرات کی شب بتایا کہ مجوزہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کو ساتھ لیکر اتوار 25 مئی سے پیر 26 مئی تک ایران کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریںگے اور پاکستان پر بلاوجہ نورخان ایئر بیس سمیت متعدد ہوائی اڈوں اور شہروں پر حملے کا پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے دیئے گئے جواب سے متعلق تینوں برادر ممالک کی اعلیٰ شخصیات کو اعتماد میں لیںگے۔
اہم خبریں سے مزید