• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر کی بلاول بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان میں امریکی سفیر نٹالی بیکر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ،نٹالی بیکر کابلوچستان میں اسکول بس حملے پر اظہار افسوس،تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوا،بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملہ میں معصوم بچوں کی شہادتوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید