• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم صنعت کی بحالی کیلئے وزیراعظم کو جامع روڈ میپ پیش کیا جائیگا،حذیفہ رحمان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے دوسرا اعلیٰ سطح کا اجلاس گزشتہ روز معاون خصوصی وزیراعظم و وزیر مملکت قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلوکار اور اداکار علی ظفر، لیجنڈری فلم ڈائریکٹر ستیش آنند، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، ہم فلمز کے نمائندے اور دیگر فلمسازوں، تخلیق کاروں، اور شعبہ جاتی ماہرین نے شرکت کی۔وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ فلم صنعت کی بحالی کیلئے وزیراعظم کو جامع روڈمیپ پیش کیا جائیگا فلم انڈسٹری ہماری ثقافت، تاریخ اور نوجوان نسل کی سوچ کا عکاس شعبہ ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم اس انڈسٹری کو ادارہ جاتی بنیادوں پر بحال کرنے جا رہے ہیں، تاکہ تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں وزیراعظم کو ایک جامع روڈمیپ پیش کیا جائے گا، جس کے تحت پالیسی اصلاحات، مالی مراعات، تربیتی اداروں کی بحالی، اور سینما انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید