• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلیل مدت میں پی ٹی وی نیشنل کو موثر انداز میں چلایا ہے، جی ایم پی ٹی وی پشاور سنٹر

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر کے جنرل منیجر ابراہیم کمال نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں پی ٹی وی نیشنل کو موثر انداز میں چلایا ہے ڈیجیٹل انٹینا کے آنے سے معیار اور کوریج میں کافی بہتر آئی ہے نئے ڈرامے،ڈاکومنٹریز کے علاوہ کرنٹ افیئرز اور پشتو،ہندکو کہوار خبریں روزانہ کی بنیاد پر نشر ہورہے ہیں جبکہ اشتہارات کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی ریونیو حاصل کی ہے پشاور سنٹر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل منیجر ابراہیم کمال نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڈ ۔ ایم ڈی پی ٹی وی عمبرین جان ڈائریکٹر اسپیشل اسائمنٹ دانیال سلیم گیلانی کی بدولت پی ٹی وی میں نمایاں تبدیلی آئی ہےانھوں نے چارج سنبھالتے ہی ہی پی ٹی وی کی علاقائی زبانوں میں نشر ہونے والے پروگراموں کو ترویج دینےپر کافی زور دیا ہے اور پی ٹی وی سنٹرز کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کئے ہیں جی ایم ابراہیم کمال نے کہا کہ ڈاکومنٹری سکندر اعظم کے آخری خواہش ناتمام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہے سوشل میڈیا پر ریکارڈ ویوز حاصل کئے ہیں۔
پشاور سے مزید