• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو فوری رہا کیا جائے، قومی مشران

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیرستان کے قومی مشران نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بصورت دیگر قومی مشران، جوانوں، سیاسی قائدین و رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ پریس کانفرنس میں قومی مشران کا کہنا تھا کہ 3 اگست 2024 کو علی وزیر کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس نے علی وزیر پر 3 ایف آئی آرز درج کی ہیں، جن میں ٹریفک حادثے کے ساتھ منشیات و پستول برآمدگی اور پولیس کے ساتھ مقابلے کی ایف آئی آر شامل تھی۔ تینوں ایف آئی آرز میں ضمانتیں ہوگئی مگر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انہیں 15 دنوں کے لیے نظر بند کردیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔
اسلام آباد سے مزید