راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)رواں برس کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم پنجاب میں 26 مئی پیر سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ عدیل تصور نے تمام اضلاع کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اگر کوئی ورکر کوائف کی ہیر پھیر میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔