• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھیرے اور بند آنکھوں سے دیکھنے والے انفراریڈ کانٹیکٹ لینس کی تیاری

نئے انفراریڈ کانٹیکٹ لینس کے استعمال سے لوگ نہ صرت اندھیرے میں بلکہ آنکھ بند کر کے بھی دیکھ پائیں گے، اس ٹیکنالوجی کو خفیہ سگنلز بھیجنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ 

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سائنس دان نائٹ وژن کانٹیکٹ لینس کی ایجاد پر کام کر رہے ہیں اسکی خاص بات یہ ہے کہ اسکے ذریعے آنکھیں بند کر کے بھی کام کر سکتے ہیں۔ 

ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آنکھوں میں اس ٹیکنالوجی کو نصب کیا جاتا ہے اور یہ کامیابی سے انفرا ریڈ لائٹ کو پک اپ کرتا ہے جو کہ عام طور پر کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھی جاسکتی ہے۔ 

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بند انسانی پلکوں کے ذریعے بھی کام کرتا ہے، جو کہ انفراریڈ کو مکمل طور پر بلاک نہیں کرتی ہیں۔ 

ماہرین پر امید ہیں کہ یہ لینس کلر بلائنڈ افراد کی مکمل وژن کو بحال کرسکے گی یا اسے خفیہ سگنلز کو ٹرانسمٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر تیان ژو کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے نان انویسو ڈیوائسس کے ذریعے لوگوں کے اندر دیکھنے کی غیر معمولی صلاحیت کے امکانات سامنے آئیں گے۔

پروفیسر تیان ژو کی اس ایجاد میں نینو پارٹیکلز کا استعمال کیا گیا ہے۔ جو انفراریڈ لائٹ کو ویو لینتھس میں تبدیل کرتی ہے جو کہ انسانی آنکھ کو دکھائی دیتی ہے۔

صحت سے مزید