اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے دوران فل سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکیورٹی کے لیےپاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کےفیصلےکےتحت وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کرد یے ہیں۔ذرائع کےمطابق پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی سیکیورٹی اورپروٹیکشن ڈیوٹیزکے لیےہوگی۔پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔