• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت اختیار کر گیا، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا

کراچی(آئی این پی )مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریبا 985کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ،سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید