حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)مورو میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے آندل عرفان لغاری کو تشویشناک حالت میں مورو سے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا۔ پولیس کامظاہرین پر فائرنگ کے دوران آندل لغاری کے چہرے پر گولی لگی تھی جو جبڑے میں پھنسی ہوئی ہے۔ شدید زخمی شخص کو سول اسپتال کے آئی سی وارڈ میں داخل کیاگیا ہے۔