سیہون شریف (نامہ نگار) کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکن عرفان لغاری کی زبردستی تدفین کا معاملہ تفصیلات کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے بچاؤ کمیٹی سید زین شاہ کی شدید مذمت،انہوں نے کہا کہ شہید عرفان لغاری کی میت کو اس کے والدین اور ورثاء کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کے ذریعے زبردستی دفنایا گیا، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سیاسی، اخلاقی، قانونی اور آئینی اصولوں کو پامال کیا ہے، یہ عمل انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، ہم اس بربریت اور بے حسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اس نہایت سنگین اور افسوسناک واقعے کا ازخود نوٹس لیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم جاری کریں۔