• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کا راج، مسلح ملزمان نے سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا، باآسانی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کا راج ،مسلح ملزمان نے سڑک پر ناکہ لگا کر گھنٹوں شہریوں سے انکا قیمتی سامان اور قربانی کے جانورلوٹنے کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود 8 مسلح ملزمان نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگاکر گھنٹوں سڑک پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے رہے، ملزمان نے شہریوں کے قیمتی موبائل فونز، نقدی، قربانی کے جانور، گاڑیوں کی بیٹریاں اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھ باندھ کرانہیں سڑک کنارے بٹھا دیا، اور باآسانی لوٹ مار کرتے رہے، پولیس کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود تقریباً چار گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی، جب تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق متاثرہ افراد کے بیانات لئے گئے ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید