• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے ویزوں کا اجرا شروع کیا جائے گا، عراقی قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عراقی قونصل جنرل ڈاکٹرماھرمجھد جیجان نے کہا ہے کہ اب عراق جانے کے لیے ویزا کی درخواست اسلام آباد جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جلد ہی جمہوریہ عراق کا قونصل خانہ کراچی سے ویزوں کا اجراء شروع کر دے گا اور دلچسپی رکھنے والے افراد شہر سے ہی یہ سارا عمل مکمل کر سکیں گے یہ بات انھوں نے پیر کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کہی۔ اس موقع پر جمہوریہ عراق کے سفارتی اتاشی عماد یاسین، صباح فراج اور پروٹوکول آفیسر عبدالغفار بنگلانی بھی موجود تھے۔ عراقی قونصل جنرل ڈاکٹرماھرمجھد جیجان نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کوعراق کے تعلیمی نظام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً 0.2 ملین عراقی نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید