• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ایک اور ملاقات اسی ہفتے ہوگی

اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ایشیا کی صورتحال بالخصوص پاک بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ایک اور ملاقات اسی ہفتے ہانگ کانگ میں ہو گی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی ملاقات ہانگ کانگ میں شیڈول ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو ہانگ کانگ میں ہونگےجہاں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں خطےکی سلامتی کے امورپرمشاورت کی جائیگی ،واضح رہے کہ 30مئی کو بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن پر دستخط کی تقریب ہانگ کانگ میں ہو گی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وانگ یی کی دعوت پر شرکت کرینگے،اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کے ساتھ ملاقات ہو گی،دیگر ممالک کے وزرا سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید