• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل شعبے نے تیار شدہ اسٹیل مصنوعات کے ٹیرف میں کمی سے خبردار کردیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) اسٹیل کے شعبے نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ٹیرف کی معقولیت پسندی کے بہانے تیار شدہ اسٹیل مصنوعات کے ٹیرف میں کمی سے مقامی اسٹیل کی صنعت بند ہو جائے گی۔ منگل کے روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک ملاقات میں، جو 10 جون کو متوقع بجٹ کے اعلان سے قبل ہوئی، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے کہا کہ اس اقدام کے منفی اثرات شدید ہوں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کی بڑے پیمانے پر بندش کے باعث طلب میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع ختم ہوں گے، قومی آمدنی میں کمی آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید