• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک سموسے میں آلو رہے گا، پٹنہ بہار میں لالو رہے گا

اسلام آباد(فاروق اقدس) جب تک سموسے میں آلو رہے گا ،پٹنہ بہار میں لالو رہے گاوبھارتی سیاست کے دلچسپ کردار اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو ایک مرتبہ پھر دادا بن گئے بھارتی سیاست کے سینئر سیاستدان اور اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادیو جو سات سال تک بہار کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اپنی مخصوص طرز سیاست دلچسپ جملوں اور وضع قطع کی وجہ سے بھی خاصے مقبول ہیں ان کے حوالے سے ایک ہفتے میں اوپر تلے دو دلچسپ خبریں سامنے آئی ہیں جو بھارتی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔پہلی خبر تو یہ ہے 76 سالہ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے اور ریاستی اسمبلی میں پارٹی رہنما 37 سالہ تیج پرتاب یادیو کو 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید